0
Thursday 20 Aug 2015 23:22

محکمہ تعلیم جی بی کی 14 سو آسامیوں کو میرٹ پر پر کرنے کیلئے غیرجانبدار کمیٹی بنانے پر غور

محکمہ تعلیم جی بی کی 14 سو آسامیوں کو میرٹ پر پر کرنے کیلئے غیرجانبدار کمیٹی بنانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی 14 سو آسامیوں کو این ٹی ایس نیشنل ٹسٹنگ سروس کے بجائے مقامی سطح پر ہی میرٹ پر پر کرنے کے لئے غیر جانبدار اور ایماندار افسران پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے پر سنجیدگی سے غور شروع کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ حکو مت میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعہ کرانے کے لئے محکمہ مالیات نے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے محکمہ تعلیم کو باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیئے تھے مگر اب صوبائی حکومت اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے این ٹی ایس کو کروڑوں روپے دینے کے بجائے اس رقم کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کو ترجیح دے کر ہونے والی بھرتیوں کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لئے غیرجانبدار اور ایماندار افسران پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کمیٹی کی شفافیت کو مانیٹر کرنے کے لئے تینوں مسالک سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصایت کی ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ضرورت محسوس کر رہی ہے تاکہ بھرتیون کے عمل کو ہر صورت شفاف اور غیرجانبدار بنایا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے جلد پیش رفت شروع کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 481076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش