0
Wednesday 19 Aug 2015 23:53

گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے موزوں جگہوں کی رپورٹ طلب

گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے موزوں جگہوں کی رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے موزوں جگہوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز نے اپنے نوٹفکیشن نمبر 1(14)CPECS/PD/2013 میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اسپیشل اکنامک زون قائم کرنا چاہتی ہے لہٰذا گلگت بلتستان کے سیکرٹری منرلز اینڈ انڈسٹریز اس سلسلے میں ممکنہ سائٹس کی نشاندہی کریں اور اس بارے میں تفصیلات سے وفاقی وزارت پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کو آگاہ کرے تاکہ اکنامک زونز کی نشاندہی ہو سکے۔ ادھر گلگت بلتستان کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے مذکورہ نوٹفکیشن کی کاپی تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ارسال کر دی ہے جبکہ محکمہ معدنیات و صنعت نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور پاک چین راہداری منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں اکنامک زون کے قیام کے لئے سرویز کئے جا رہے ہیں تاکہ فوری رپورٹ بھجوائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 480845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش