0
Friday 28 Aug 2015 18:00

کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے

کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے منگھو پیر سے گرفتار کئے گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں جمشید خان، قسمت شاہ اور حسن خان کو عدالت میں پیش کیا، جو اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کرنے، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو قتل کرنے اور محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، جنہیں عدالت نے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 482562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش