0
Tuesday 28 Dec 2010 15:03

نواز کی سب باتیں مان لیں،اب کیا مسئلہ ہے،پنجاب میں گڈ گورننس ہماری وجہ سے ہے،صدر زرداری

نواز کی سب باتیں مان لیں،اب کیا مسئلہ ہے،پنجاب میں گڈ گورننس ہماری وجہ سے ہے،صدر زرداری
گڑھی خدا بخش:اسلام ٹائمز-صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش پیپلز پارٹی کا کربلا ہے،"جموریت زندہ ہوتی ہے نوڈیرو میں 27 دسمبر کے بعد"،بھٹو اپنی ذہانت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے تھے،ایک دن آیا ہمارے شہید روحانی باپ نے شہادت پیش کی،ہمیں فخر ہے،بی بی بھی ان کی راہ میں چلتی رہیں،جمہوریت ان سب قاتلوں سے لڑ رہی ہے جو ایک مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر میرے ساتھ کھڑی ہیں،مجھے نظر آ رہی ہیں،بے نظیر نے 30 سال عوام کی خدمت کی،ان کی عبادت عوام کی خدمت تھی،اگر بی بی کا قاتل بیت اللہ ہے تو وہ کوئی پختون نہیں،ایک سوچ کا نام ہے،بیت اللہ محسود اس دنیا میں نہیں،لیکن ہم نے اسے نہیں مارا،بی بی آپ نے ہمیں نہیں سکھایا کہ خون کا بدلہ خون سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی آج مجھ سے پوچھ رہی کہ آصف تم نے کیا کیا، بے نظیر آپ نے مجھے جو امانتیں دیں اس کی میں حفاظت کر رہا ہوں،آج بی بی کا علم اٹھائے تین سال ہو چکے ہیں،ہم نے پختونوں کو خیبر پختونخواہ کا نام دیا، ہم نے اپنے ہاتھ سے پارلیمنٹ کو اختیارت دیئے، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا،ہم نے بے نظیر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنیوالے صدر کو بھگا دیا،ان کہا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بی بی کو وطن آنے سے روکنے والا مشرف آج خود ملک سے باہر ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ 73کے آئین کا مطلب ہے کہ ہر صوبے کو اس کا حق دیا جائے،تمام اختیارات جو صدر کے پاس تھے پارلیمنٹ کو واپس کر دیئے،جو ذوالفقار بھٹو چاہتے تھے وہ ان کے ادنیٰ کارکن نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹوازم زندہ رہتی ہے موت کے بعد،جیسے حسینیت زندہ ہے۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جسٹس ڈوگر کے بعد جسٹس افتخار کو چیف جسٹس بنایا یہ ہماری حکمت عملی تھی، انہوں نے کہا کہ میں آج اعلان کرتا ہوں کہ حکومت پانچ سال پورے کریگی،اگر پنجاب میں گڈگورننس ہے تو ہماری وجہ سے ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ کچھ دوست لندن میں بی بی کے پاس آئے تھے جو کہتے تھے” پہلے تواڈی واری تے فر ساڈی باری“ تو اب ان دوستوں کو کیا پریشانی ہے۔انہیں نے مجھے سے بائیکاٹ کرنے کا بھی کہا،لیکن میں انہیں کہا کہ آئیں آپ بھی ہمارے ساتھ الیکشن لڑیں،جب ہم نے سب کچھ کر لیا تو انہیں کیا مسئلہ ہے۔
آج نیوز کے مطابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج پنجاب میں گڈ گورننس پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے۔ ہم مسلم لیگ ن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ہم نے ان کی تمام باتیں مانی ہیں اب انہیں کیا مسئلہ درپیش ہے۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے پنجاب کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر سے ڈیل کرنا چاہتے تھے۔ صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات پر ہم نے تحفظات کا اظہار کیا،ان کی رپورٹ نامکمل تھی، اقوام متحدہ کی تحقیقات وہاں تک نہ پہنچ پائی جہاں تک ہم لے جانا چاہتے تھے۔ اپنی تقریر میں صدرزرداری نے واضح کیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،اگر بے نظیر کو بیت اللہ محسود نے قتل کرایا تو وہ آج دنیا میں موجود نہیں، بیت اللہ محسود پشتون نہیں ایک سوچ کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر کو ملک میں نہ آنے دینے والا پرویزمشرف آج خود جلا وطن ہے۔ 
آصف زرداری نے تقریر کا آغاز اس طرح کیا کہ جیسے بےنظیر شہید ان سے سوالات کر رہی ہوں اور وہ ان سے ہی براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے جوابات دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام صوبوں کو ان کے حقوق دیئے،ہم نے این ایف سی ایوارڈ منظور کرائے، چیف جسٹس کو بحال کیا، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پختونوں کو شناخت دی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ تہتر کے آئین کا مقصد ہے کہ وفاق کا ایکا ہو اور ہر صوبہ طاقتور رہے، ہم نے تمام صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔ جلسے میں بلاول بھٹو، بختاور، آصفہ بھٹو، مخدوم امین فہیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
خبر کا کوڈ : 48291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش