0
Monday 7 Sep 2015 09:57

مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا، سمجھوتہ نہیں کرینگے، اعزاز چوہدری

مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا، سمجھوتہ نہیں کرینگے، اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس معاملے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کور ایشو ہے، پاکستان اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کر سکتا، کشمیری مسئلے کے بنیادی فریق ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر بات چیت میں کشمیریوں کی شمولیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ روس کے شہر اوفا میں پاکستان بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر زیر بحث نہیں آیا۔ اعزاز احمد نے کہا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کی اوفا ملاقات میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب کے سامنے پاکستان میں را کی مداخلت، ماہی گیروں کی رہائی اور ایل او سی ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ پرویز مشرف نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر پر لچک دکھائی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں بنایا جا رہا، گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 484449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش