0
Wednesday 9 Sep 2015 14:19

کراچی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے گھر کو آگ لگا دی

کراچی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے گھر کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل اور ایک بچے کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے منظور کالونی میں جدون چوک کے قریب واقع گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 2 بچوں کو قتل، جبکہ ایک بچے کو زخمی کر دیا، اور پھر گھر کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے چاروں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل، جبکہ ایک بچے کو زخمی کر دیا اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔ واقعہ میں قتل ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ محمد طارق، 40 سالہ ثمینہ، 15 سالہ رومیسا اور 13 سالہ سعد کے ناموں سے ہوئی، جبکہ 8 سالہ حماد زخمی ہوا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 484907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش