0
Thursday 17 Sep 2015 21:53

لاہور، جرائم پیشہ عناصر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے فیصلہ

لاہور، جرائم پیشہ عناصر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب بھر کے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں لاہور کے ایک لاکھ سے زائد جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر اکھٹی کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے تمام اضلاع کے آر پی اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے اضلاع میں موجود جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر شواہد کا ان کے ساتھ موازنہ کیا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں پندرہ لاکھ جرائم پیشہ عناصر موجود ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد جرائم پیشہ عناصر کا تعلق صرف لاہور شہر سے ہے۔ لاہور میں اس منصوبے کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی چند دنوں کے دوران کریمنلز کا ریکارڈ مرتب کیا جانا شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 486172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش