0
Sunday 20 Sep 2015 08:36

کراچی، ملیر میں سرچ آپریشن کے دوران خودکش دھماکا

کراچی، ملیر میں سرچ آپریشن کے دوران خودکش دھماکا
اسلام ٹائمز۔ : ملیر کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کی رفاہ عام سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ ایک مکان کی تلاشی کے دوران وہاں موجود خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اشرف اور شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے جب کہ متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 486453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش