0
Wednesday 23 Sep 2015 09:32

لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، عزام کرام میدان آج منیٰ سے میدان عرفات میں جمع ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خطبہ دیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر اکھٹی ادا کی جائے گی، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں فرزندان توحید اللہ کے حضور گڑگرا کر دعائیں مانگیں گے۔ سورج غروب ہونے سے پہلے تمام عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی جائے گی اور پھر کنکریاں جمع کرنے کے بعد عازمین کرام رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

10 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں وہ پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔ حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 12 ذوالحجہ کو حجاج کرام کے لئے لازم ہے کہ وہ مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 487023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش