0
Wednesday 30 Sep 2015 00:08

جنرل اسمبلی اجلاس میں نواز شریف اور مودی کی دور دور سے ہیلو ہائی

جنرل اسمبلی اجلاس میں نواز شریف اور مودی کی دور دور سے ہیلو ہائی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی موقع پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کے درمیان دور ہی سے ہیلو ہائے ہوگئی، پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا تھا کہ کوئی ملاقات نہ ہوگی، ہیلو ہائے ہوگئی تو اور بات ہے۔

جنرل اسمبلی اجلاس کا موقع بھی پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری کا موقع ثابت نہ ہوسکا، پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب میں دور ہی سے ہیلو ہائے ہوئی، اسمبلی ہال میں جب نواز شریف نریندر مودی کے بالکل بلمقابل نشست پر بیٹھے تو ہاتھ ہلا کر مسکراہٹ کا تبادلہ کیا۔

پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کے سبب وزرائے اعظم کی ملاقات ممکن نہیں، ملیحہ لودھی سلامتی کونسل کو اس حوالے سے دو خط لکھ چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 488123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش