0
Saturday 10 Oct 2015 18:24

گلگت، استور میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال

گلگت، استور میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر اپنے اپنے ضلع میں التواء کے شکار ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ضلع میں زیر تعمیر منصوبوں کا فیلڈ میں جاکر عملی طور پر جائزہ لینے کے بعد اصل محرکات معلوم کر کے رپورٹ ارسال کریں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حکم نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام منصوبوں کا عملی طور پر جائزہ لے کر اصل محرکات کے ساتھ رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے جو کہ محکمہ داخلہ کو موصول ہوگ ئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 490082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش