0
Monday 12 Oct 2015 10:38

مقبوضہ کشمیر، نوجوان ریاستی دہشتگردی کا شکار

مقبوضہ کشمیر، نوجوان ریاستی دہشتگردی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں زچل ڈارہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان شہید کیا۔ بھارتی فوج کی 21 اور 6 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے ہندواڑہ کے کئی دیہات میں گذشہ کئی روز سے ایک بڑا مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ علاقے کے تل پتھری جنگل میں پانچ اکتوبر کو ایک حملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقوں کاکہ پورہ اور پوہو میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک مقامی نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا۔ بھارتی فورسز نے کاکہ پورہ کے علاقے نامن کا محاصرہ کیا اور دسویں جماعت کے طالب علم ظہور احمد میر ولد بشیر میر کو گرفتار کر لیا۔ مقامی لوگوں نے بھارتی فورسز سے لڑکے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا لیکن فورسز نے انکار کر دیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے کاکہ پورہ میں سڑک پر دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 490463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش