0
Wednesday 21 Oct 2015 21:11

محرم الحرام، شہر کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

محرم الحرام، شہر کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے جمعے اور ہفتے بمطابق 9 اور 10 محرم الحرام 23 اور 24 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نجی اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق طلبا اور اساتذہ کی حفاظت اور شہر کے حالات کے پیش نظر جمعرات تا اتوار تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جمعرات اور جمعے کو اسکول بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔ مذکورہ شیڈول کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبا کو چار روز کی چھٹیاں مل گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 492765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش