0
Tuesday 3 Nov 2015 21:15

متاثرین زلزلہ کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، چودھری برجیس طاہر

متاثرین زلزلہ کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، چودھری برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستا ن چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص غذر میں متاثرین کی شکایات موصول ہونے پرمتعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے غذر کے کچھ علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پانی، بجلی، رہائش اور ادویات کے مسائل ہیں اور پھنڈر میں شدید سردی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں گورنر گلگت بلتستان نے GBDMA کو ہدایت دی ہے کہ ان کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہ رکھیں اور متاثرہ علاقوں کے افراد کو ضرورت پڑنے پر گرم کپڑے اور ضرورت کے مطابق مزید گرم کمبل مہیا کئے جائیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کے موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موسمی بیماریوں کا فوری تدارک کیا جا سکے اور مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ سرکاری املاک کی جلد از جلد مرمت کر کے زیر استعمال لایا جائے اور متاثریں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اُنھیں مالی امداد دی جائے گی تاکہ متاثریں جلد از جلد اپنے گھروں کی مرمت کر کے معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہوں۔
خبر کا کوڈ : 495471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش