0
Saturday 8 Jan 2011 15:09

امریکہ پر چڑھا قرضہ 14 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا

امریکہ پر چڑھا قرضہ 14 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام ٹائمز- ڈیجیٹل جرنل کے مطابق امریکہ اس وقت 14 کھرب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ یہ مسئلہ جو اوباما حکومت کی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں اس قرضے میں ایک کھرب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکہ کا قومی قرضہ انتہائی تشویش ناک انداز میں بڑھ رہا ہے، یہ قرضہ جو 2009ء میں 10 کھرب ڈالر تھا، 2010 کے اختتام پر چار کھرب ڈالر کے اضافے کے ساتھ اب 14 کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
کانگریس میں اوباما اور ڈیموکریٹس کی پالیسیوں نے حکومت کے ہر شعبے میں اخراجات کو کئی گنا کر دیا ہے۔ جب وائٹ ھاوس کے اکنامک ایڈوائزر آسٹن گولزبی Austan Goolsbee نے واضح کیا کہ قرضے میں موجودہ اضافہ انتہائی خطرناک ہے تو سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نو منتخب سربراہ نے بھی کوشش کی کہ قرضے کے اس اضافے کو حکومتی اخراجات میں اضافے کا باعث قرار دے اور اس طرح ثابت کر سکے کہ موجودہ ڈیموکریٹ حکومت انتہائی کمزور ہے۔

خبر کا کوڈ : 49562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش