0
Thursday 5 Nov 2015 10:44

کراچی میں بھارتی خفیہ اجنسی ’’را‘‘ کا دہشتگرد منصوبہ ناکام ہونیکا انکشاف

کراچی میں بھارتی خفیہ اجنسی ’’را‘‘ کا دہشتگرد منصوبہ ناکام ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تباہی پھیلانے کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا تھنڈر بولٹ نامی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، رواں سال جولائی کے تیسرے ہفتے میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جانا تھیں، منصوبے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کو خون میں نہلانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ازلی دشمن کا کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا، منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے سولہ جون کو بنایا تھا۔ منصوبے کا انکشاف گرفتار دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ سے ہوا، لیپ ٹاپ سے دہشت گردی کے منصوبے کی تفصیلات اور کئی اہم دستاویزات ملی ہیں۔ منصوبے کی ہدایت وکرم بھٹا چاریہ نامی شخص نے دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گہا ہے کہ منصوبے کے تحت اولڈ سٹی ایریا میں دہشت گردی کی جانی تھی، منصوبے کو آپریشن تھنڈر بولٹ کا نام دیا گیا تھا۔ حاصل ہونے والے کچھ کاغذات پر وشال مولجی کے بھی دستخط موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 495774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش