0
Thursday 5 Nov 2015 23:33

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو کچل نہیں سکتا، دفترخارجہ

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو کچل نہیں سکتا، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسےانسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو کچل نہیں سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے نیوز بریفنگ میں بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قابل مذمت قرار دیا، قاضی خلیل اللہ نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کی گرفتاریوں کو انسانی حقوق کی خالف ورزی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دھڑے بندی افغان طالبان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوبارہ مذاکرات کرانے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ گیتا کی بھارت وآپسی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخاب میں پاکستان کو ایک سو پانچ ووٹ ملے، کئی ممالک آخری وقت پر اپنے وعدے سے پھر گئے۔
خبر کا کوڈ : 495909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش