0
Friday 6 Nov 2015 12:18

انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، صاحبزادہ محمد نذیر سلطان

انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی،  صاحبزادہ محمد نذیر سلطان
اسلام ٹائمز۔ جھنگ سے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد نذیر سلطان نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے اور 5 دسمبر ہمارے گروپ کی فتح کا دن ہو گا۔ شورکوٹ میں دربار مائی باپ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، عوامی خدمت کے نتیجہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے، اسی طرح اب دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 495958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش