0
Monday 9 Nov 2015 09:07

اتحاد کی پیشکش ہوئی تو رد نہیں کرینگے، سردار عتیق

اتحاد کی پیشکش ہوئی تو رد نہیں کرینگے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کسی سے اتحاد ہو گیا تو سر آنکھوں پر مگر اتحاد کا مطالبہ نہیں کرتے اور نہ ہی کسی اتحاد کی پیشکش کو رد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کہنے والے طاقتور سہی مگر وہ اپنی عزت بچانے کیلئے بے عزتی کروا رہے ہیں، ہم الیکشن میں جلدی چاہتے ہیں، جن کی حکومت ہے وہ خوفزدہ ہیں، حکومت پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کھاوڑہ کے مشاورتی اجلاس اور تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے پارٹی کی جنرل سیکرٹری مہرالنساء، سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی، میر عتیق الرحمان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کسی سیاسی جماعت نہیں، پاکستان کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے فوج نکال دی جائے تو ہر کونے پر پاکستانی پرچم لہرائے گا، کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ میری تجویز ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف عالمی برادری کو کہیں کہ ہم ایک کال دینا چاہتے ہیں کہ جو ہندوستان کیساتھ نہیں رہنا چاہتے اور پاکستان کیساتھ رہنا چاہتے ہیں سفید جھنڈا لے کر باہر نکلیں، وثوق سے کہتا ہوں کہ ایک کروڑ 60 لاکھ میں سے ایک کروڑ 59 لاکھ کشمیری مسلم و غیر مسلم سب سڑکوں پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 496520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش