0
Thursday 12 Nov 2015 15:00

ملک کے عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہوں، سانحہ زابل کا بدلہ لیا جائے گا، اشرف غنی

ملک کے عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہوں، سانحہ زابل کا بدلہ لیا جائے گا، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے تعلق سے عوام کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایوان صدر کے سامنے عوام کے مظاہروں کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں وعدہ کیا کہ وہ عوام کے مطالبات پورے کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے براہ راست نشر ہونے والے اس ٹی وی پروگرام میں کہا کہ وہ عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زابل میں رونما ہونے والے حالیہ ہولناک جرائم کے ذمہ داروں کو جب تک سزا نہیں مل جاتی وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ تاکید کے ساتھ کہتے ہیں کہ افغانستان میں امن وامان بحال کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان مسلح افراد سے جو کسی بھی نام سے ملک میں سرگرم ہیں اور بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں، اپنے شہریوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کی پابند ہے۔ اور تندہی کے ساتھ کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 497306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش