0
Friday 13 Nov 2015 22:31

سلامتی کونسل اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر کیوں خاموش ہے۔؟ ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر کیوں خاموش ہے۔؟ ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی 8 سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں فلسطین سے متعلق ایک مذاکرے میں حصہ لیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کو تحقیقات کیلئے رسائی دینے سے انکار کرکے اسرائیل نے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی، سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر کیوں خاموش ہے۔؟
خبر کا کوڈ : 497589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش