0
Tuesday 11 Jan 2011 12:35

امریکا نے ترکی کو ایران پر اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا تھا،وکی لیکس

امریکا نے ترکی کو ایران پر اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا تھا،وکی لیکس
کراچی:اسلام ٹائمز-امریکا نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں اور حریفوں کو ایران کے معاملے پر ڈرایا۔ وکی لیکس کے پنڈورا باکس سے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے ترکی کو اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا۔ پچیس فروری دو ہزار دس کو انقرہ سے امریکی سفیر جیمز جیفرے کے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے کے مطابق اٹھارہ فروری دو ہزار دس کو امریکی انڈر سیکیرریٹری ولیم برنس نے انقرہ میں ترک عہدیداروں سے ملاقات کی اور ایران کے متنازع ایٹمی پروگرام کا معاملہ اٹھایا۔ ولیم برنس کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہو کر پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ ولیم برنس نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طور پر اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا تو اس صورت میں ترکی کے مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔ 
ترک عہدیدار نے اگرچہ ولیم برنس کی تائید کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے نہ صرف ترکی بلکہ پورے خطے اور عالمی برادری کی معیشت متاثر ہو گی۔ ترک عہدیدار نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجی کارروائی نہ کرنے کی صورت میں اگر ایران پر مزید پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں تو اس سے پوری ایرانی قوم مغربی طاقتوں کے خلاف ایک ہو جائے گی۔ امریکی عہدیدار نے ترکی کے تحفظات کو تسلیم کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو کسی بھی طرح نہ روکا گیا تو مستقبل میں مصر اور سعودی عرب بھی ایٹمی طاقت بننے کیلئے پر تول سکتے ہیں، جو ترکی کے مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔ شام کے حوالے سے ترک عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اسرائیل کو شام کیساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر مذاکرات کیلئے ترکی کو بحیثیت ثالث قبول کرے تو اس سے نہ صرف شام کو ایران کے اثر و رسوخ سے آزاد کرایا جا سکتا ہے بلکہ خود تہران مزید تنہا ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 50025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش