0
Wednesday 25 Nov 2015 16:23

شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی تدفین کر دی گئی

شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی تدفین کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سب سے پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی تدفین کراچی کے ملیر کینٹ قبرستان میں کر دی گئی، انکی نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ آفیسر مریم مختار کا جسد خاکی کل میانوالی سے کراچی لایا گیا تھا، جہاں ملیر کینٹ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز منظر بھی دیکھنے میں آئے، مریم کے اہل خانہ آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں مریم کی شہادت پر فخر ہے۔

پاک فضائیہ کے مطابق فلائنگ آفیسر مریم مختار اور اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی ایک ٹریننگ مشن پر ایف ٹی سیون پی جی طیارے میں سوار تھے کہ دوران پرواز طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ضلع میانوالی میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں۔ واضح رہے کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار 1987ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں، مریم مختیار کے والد پاک فوج میں میجر تھے، والد کو دیکھ کر مریم نے فورسز میں آنے کا فیصلہ کیا، مریم مختیار پاکستان کی پہلی چار خاتون پائلٹس میں سے ایک تھیں، مریم مختیار فائٹر جہاز ایف سیون پی جی کے 20 اسکوارڈن میں تھیں، وہ غیر شادی شدہ تھیں۔
خبر کا کوڈ : 500292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش