0
Monday 30 Nov 2015 21:25

حکومت کا آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ ماہ کے لئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 79 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ ماہ کے لئے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تجویز دی تھی، جس کے تحت ایچ او بی سی کی قیمت 87 پیسے فی لیٹر بڑھا ئی جارہی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 79.79 سے 80.66 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اوگرا نے مٹی کےتیل کی قیمت میں 79 پیسے کمی کی تجویز دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57.11 سے کم ہوکر 56.32 روپے فی لیٹر ہوگی، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 36 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 53.59 پیسے سے کم ہوکر 53.23 پیسے ہوگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کمی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی تاہم ان دونوں مصنوعات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، آئندہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت 76.26 جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 83.79 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 501636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش