0
Sunday 6 Dec 2015 20:41

ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو کینیڈا سے لاہور پہنچیں گے

ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو کینیڈا سے لاہور پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو کینیڈا سے لاہور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق تحریک منہاج القرآن کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو کینیڈا سے لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری مختلف ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ طاہرالقادری 27 دسمبر کو منہاج یونیورسٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری 12 ربیع الاول کو لاہور  میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس سےخطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس گیارہ اور بارہ ربیع الاوّل کی درمیانی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 503080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش