0
Friday 14 Jan 2011 00:13

کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ،سید انور شیرازی جان بحق،شیعہ آبادی گلستان جوہر پر فائرنگ کا سلسہ جاری

کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ،سید انور شیرازی جان بحق،شیعہ آبادی گلستان جوہر پر فائرنگ کا سلسہ جاری
کراچی:اسلام ٹائمز۔کراچی کے علاقے سراج کالونی لیاری ٹاﺅن میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ بزرگ سید انور شیرازی شہید ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے سید انور شیرازی کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کے لئے سراج کالونی سے جا رہے تھے، سید انور شیرازی کے جسم پر دہشت گردوں نے پانچ گولیاں فائر کی ہیں۔ سید انور شیرازی کی نماز جنازہ خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ سید انور شیرازی بینک الفلاح کے مینجر تھے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مضبوط نیٹ ورک پایا جاتا ہے،اور یہ تمام دہشت گرد عناصر خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب سے کراچی میں منتقل ہو رہے ہیں۔
دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع شیعہ آبادی پہلوان گوٹھ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔ جس کے سبب اہل علاقے خوف و ہراس کا شکار ہیں۔دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم امن و امان کی صورت حال نازک ہے۔شیعہ جماعتوں کی جانب اس واقع کی مذمت کی گئی اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 50423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش