0
Friday 14 Jan 2011 21:22

اقتصادی صورتحال پر سیاسی قیادت سے مشاورت پر اتفاق،سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم

اقتصادی صورتحال پر سیاسی قیادت سے مشاورت پر اتفاق،سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سیلاب، دہشتگردی، قومی سلامتی اور عالمی کساد بازاری کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو توانائی کے بحران پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مڈٹرم جائزہ اجلاس ہر ماہ ہوں گے۔ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے حکومتی ارکان پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سیاسی قیادت سے تجاویز لے۔
ادھر مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ملک کو درپیش اہم مسائل حل کرنے کے لئے 10نکاتی ایجنڈا ملنے کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اس کی تکمیل کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یہ کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے قومی مسائل کے حل کے لئے تجاویز حاصل کرے گی۔ 
کمیشن میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف، وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سید نوید قمر اور وزیراعظم کے مشیر میاں رضا ربانی شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کی سہ پہر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی جانب سے قومی ایشوز پر ڈائیلاگ کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سمیت قومی ایشوز پر ڈائیلاگ کے آغاز کے لئے جلد ہی دونوں کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔
دراین اثناء قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ن لیگ کے ایجنڈے پر 45 دنوں میں عمل نہ کیا تو سخت رد عمل سامنے آئے گا۔ پارلیمینٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کہ مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو حکومت کی قائم کردہ کمیٹی پر بھی سوالات اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا طریقہ جعلی ڈگریوں کے حامل اراکین کو تحفظ دینے کے لئے ہے، جلد الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کے بیانات مثبت ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سے انکی ورکنگ ریلیشن کا چند روز میں پتہ چل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 50505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش