0
Thursday 24 Dec 2015 18:48

تحریک انصاف پر اعتماد کرنے پر لودھراں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

تحریک انصاف پر اعتماد کرنے پر لودھراں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کراچی میں وی آئی پی پروٹول کے بعد 10 ماہ کی بسمہ کی موت کا دکھ ہے، قوم ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آج سے کسی وی آئی پی کے لئے ٹریفک نہیں روکی جائے گی اور اگر وزیراعظم بھی صوبے میں آئیں گے تو ان کے لئے بھی ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی پروٹول کے خاتمے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کریں گے اور اس حوالے سے وزیراعلی پرویز خٹک سے بات ہوئی ہے تا کہ کراچی میں پیش آنے والا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے، 10 ماہ کی بسمہ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کو پیکج دے کر خریدنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے رشوت کو ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق فیصلہ دیا، لودھراں والوں نے ثابت کیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، تحریک انصاف پر اعتماد کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہیں، یہ جماعتیں اکٹھی اس لیے ہیں کہ ان کے مفادات ایک ہیں اور یہ ملک میں الیکشن کا نظام تبدیل کرنا نہیں چاہتی، کراچی میں کون سی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کو روکنا چاہتی ہیں، اگر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اپنے عسکری ونگز کو بچانا چاہتے ہیں تو قوم اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 507663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش