0
Saturday 26 Dec 2015 12:21

جماعت اسلامی نے مودی کے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا

جماعت اسلامی نے مودی کے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کو خالہ جی کا گھر سمجھ کر آئے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی اسی وقت ہوگی جب کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کو کشمیریوں کے حقوق سے غداری قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد ہو گی، نریندر مودی نے بھارت میں چیئرمین پی سی بی اور ہمارے کھلاڑیوں کیساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ذاتی مراسم اپنی جگہ مگر بطور وزیراعظم وہ عوام کے ترجمان ہیں، انھیں نریندر مودی سے ایسی ملاقاتیں نہیں کرنی چاہیئں۔ امیر جماعت اسلامی سے جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے حوالے سے پوچھا گیا تو وہ جواب گول کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 507996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش