0
Sunday 27 Dec 2015 01:09

وفاق کو کمزور کرکے پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

وفاق کو کمزور کرکے پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کو علاقائی مسائل میں الجھنے کے بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، رینجرز کو اختیارات نہ دیئے جانے پر صوبائی حکومت کے رویئے نے سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ عوام قائداعظم کے پاکستان کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے سب سے پہلے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا۔ وہ قائداعظم کے یوم پیدائش پر ’’ایوان مہاجر‘‘ میں منعقدہ کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے جنرل سیکریٹری بہارالدین شیخ، کراچی کمیٹی کے رہنما عمیر وہاب، اعجاز، کامران، ندیم زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے کے بجائے کرپشن کے فروغ میں مصروف ہے اور ہر کرپٹ افسر کی حمایت میں سینہ سپر ہوکر کھڑی ہے۔ جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران نہ صرف کرپٹ بلکہ کرپشن کی وجہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ جس سے سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری کے نام پر خود اختیاری کی طرف پیش قدمی کی جارہی ہے جس کے تدراک کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نئی آئین سازی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو کمزور کرنے سے پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچے گا اور قائداعظم کا خواب بکھر کر رہ جائیگا۔ قائداعظم مضبوط مرکز، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے تھے، جن کے خواب اور نظریئے کا تمسخر اُڑایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 508230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش