0
Friday 8 Jan 2016 20:16

پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی ملاقات 15 جنوری کو ہی شیڈول ہے، سرتاج عزیز

پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی ملاقات 15 جنوری کو ہی شیڈول ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی ملاقات پندرہ جنوری کو ہی شیڈول ہے جس میں دوطرفہ جامع مذاکرات کا طریقہ کار اور نظام الاوقات پر بات چیت ہوگی۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں مشیر امور خارجہ نے بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں صرف آزاد کشمیر پر بات چیت ہوگی، بلکہ ملاقات میں جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی جائے گی، تحریر جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 1 لاکھ 8 ہزار 906 امریکیوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی تعداد دس لاکھ ہے، 2008ء سے اب تک 6 لاکھ 81 ہزار افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2015ء میں تھائی لینڈ سے 382 اور سری لنکا سے 116 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، ڈیپورٹیشن پالیسی بنادی ہے اور اب پاکستانی ہونے کی شناخت پر ہی کسی کو ڈی پورٹ کیا جاسکے گا۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان نے 3 سال میں شیر اور ریچھ کی کوئی کھال برآمد نہیں کی لیکن اس عرصے میں گھوڑوں کی 6950 کھالیں اور گدھوں کی 1لاکھ 90 ہزار کھالیں برآمد کی گئیں ہیں۔ ایک رکن نے سوال کیا کہ جن جانوروں ذبح کیا گیا، ان کا گوشت کہاں گیا، جس پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ وہ صوبوں سے پوچح کر بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 511179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش