0
Tuesday 12 Jan 2016 00:08

رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، کیونکہ آپ خدا کے برگزیدہ بندے اور رسول ﷺ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسی عظیم شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے کٹھن اور سخت حالات میں خداوند تعالٰی کا پیغام انسانوں تک پہنچایا، بعد ازاں آپ کی اولاد اور اہلبیت اطہار نے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، آج اس پر آشوب دور میں اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جینے کی ضرورت ہے، جو شہدائے کربلاء اور ان کے اصحاب کا تھا کیونکہ آج ہر طرف قتل و غارت گری کا بازار گرم ہونے کے ساتھ ساتھ بے راہ روی، کرپشن، قتل و غارت گری، فرقہ واریت اور اقرباء پروری عروج پر ہے، ایسے میں ہمیں ان ہی مقدس ہستیوں خصوصاً دامن رسولﷺسے وابستگی اختیار کرنا ہوگی، تاکہ نامسائد حالات کا مقابلہ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 511859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش