0
Friday 21 Jan 2011 13:05

نوے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری سے شہر بڑے سانحے سے بچا،دشمن ایک بار پھر ملک کو دو ٹکڑے کرنے کے درپے ہے،رحمان ملک

نوے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری سے شہر بڑے سانحے سے بچا،دشمن ایک بار پھر ملک کو دو ٹکڑے کرنے کے درپے ہے،رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز-وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں نوے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری سے شہر بڑے سانحے سے بچ گیا ہے، بیرونی دشمن نے سرحد پر ناکامی کے بعد ملک میں اندرونی انتشار کا منصوبہ بنایا، اس سازش کو ملکر ناکام بنانا ہو گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تھا مزید کئی صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا پروگرام اور سندھ اسمبلی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر تھی۔
انھوں نے بتایا کہ پکڑے گئے بعض ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاکہ ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کی جاسکے۔ بیرونی دشمن ہمارے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اس سازش کو سمجھنا ہو گا، انھوں نے واضح کیا کہ کراچی سب کا شہر ہے اور ہمیں یہاں ملکر رہنا ہے۔
آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں نوے ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے۔ جو صحافیوں اور سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کراچی میں رحمان ملک نے مقامی اسپتال میں اے این پی کے رہنما بشیر جان اور امین خٹک کی عیادت کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر واقعے کی تفتیش قانون کے مطابق کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہی کراچی بڑے سانحات سے بچ گیا۔ بیشتر صحافی اور سیاسی قائدین دہشت گردوں کے نشانے پر تھے لیکن ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے گئے۔ مشرقی پاکستان کی طرح دشمن ایک بار پھر ملک کو دو ٹکڑے کرنے کے درپے ہے۔ دشمن نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، کراچی کے حالات کے پیش نظر اے پی سی بلائی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 51386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش