0
Sunday 24 Jan 2016 17:10

مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر نور کبڑا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے مخالف سمتے سے آنے والی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین، 2 مرد اور 1 بچہ شامل ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے ٹرالر کے ڈرائیور کو موٹر سائیکلیں نظر نہیں آئیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 514882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش