0
Thursday 28 Jan 2016 11:30

لاہور، شہید باقر النمر اور شہدائے نائیجیریا کی رسم چہلم 4 فروری کو ہو گی

لاہور، شہید باقر النمر اور شہدائے نائیجیریا کی رسم چہلم 4 فروری کو ہو گی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں آل سعود کی بربریت کی بھینٹ چڑھنے والے بے گناہ شہید شیخ باقرالنمبر اور نائیجریا میں فوج کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بے گناہ شہریوں کی رسم چہلم کے سلسلہ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ رسم چہلم اور مجلس کی تقریب 4 فروری کو قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ہو گی، تقریب میں لاہور اور اس کے مضافات سے شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ مجلس عزا اور رسم چہلم کے انعقاد کا فیصلہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن میں ہونیوالے شیعہ تنظیموں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لعل مہدی خان، امامیہ آرگنائزشن لاہور ریجن کے ناظم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی، سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران، سابقہ مرکزی فرحان زیدی، تہور حیدری، سابقہ ڈویژنل صدر سجیل شمسی، آئی ایس او کے نائب صدر محمد جان اور سابقین ڈیسک کے انچارج نثار ترمذی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 515975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش