0
Saturday 6 Feb 2016 01:57

آپ تو خود داعش کے بانی ہیں، اطالوی خاتون صحافی کے سوال پر جان کیری شرمسار و لاجواب

آپ تو خود داعش کے بانی ہیں، اطالوی خاتون صحافی کے سوال پر جان کیری شرمسار و لاجواب
اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی سرکوبی کے لئے امریکی حکام بہت ڈھنڈورا پیٹتے ہیں مگر عالمی سطح پر انہیں داعش کے حوالے سے تلخ سوالات کا بھی سامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں روم میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ایک اطالوی خاتون صحافی نے بھی داعش سے متعلق امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ایک چُھبتا ہوا سوال پوچھ لیا، جس پر وہ مارے شرم کے پسینہ پسینہ ہوئے اور اسکے سوال کو یکسر نظرانداز کر دیا۔ کانفرنس ہال میں موجود پولیس نے صحافیہ کو وہاں سے باہر نکال دیا۔ روم سے آمدہ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے اطالوی ہم منصب پاؤلو جنیٹلونی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مقامی خاتون صحافی نے بلند آواز میں چلاتے ہوئے کہا کہ ’’آپ تو خود داعش کے بانی ہیں۔‘‘ جان کیری نے خاتون صحافی کو ایک طائرانہ نگاہ سے دیکھا مگر اسکے سوال کا اس سے کوئی جواب بن نہ سکا۔

اس واقعے پر وہاں پر موجود سکیورٹی حکام نے خاتون صحافی کو وہاں سے باہر نکال دیا تاکہ وہ اپنے سوال کا اعادہ نہ کرسکے۔ خیال رہے کہ امریکی حکام سے امریکہ کے اندر اور باہر مختلف اوقات میں القاعدہ اور داعش کے بارے میں اسی نوعیت کے سوالات کئے جاتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پیشتر سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی اور ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بوش سے ایک خاتون نے بھرے مجمع میں مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ’’جناب، داعش آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی۔‘‘ خاتون کی مراد سابق صدر جارج ڈبلیو بش تھے، جنہوں نے صدام کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی آڑ میں عراق پر جنگ مسلط کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 518444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش