0
Thursday 11 Feb 2016 23:20

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر پولس مقابلے میں 2 طالبان دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر پولس مقابلے میں 2 طالبان دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ راؤ انوار نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دو طرفہ فائرنگ کے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حمید اللہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عابد مچھڑ گروپ سے تھا، جبکہ ملزمان جرائم اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 520167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش