0
Tuesday 1 Mar 2016 02:26

نیب اب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کرپائیگا، مسودہ تیار

نیب اب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کرپائیگا، مسودہ تیار
اسلام ٹائمز۔ سندھ نے نیب سے نجات حاصل کرنے کا قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے، اب نیب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کرپائے گا۔ سندھ احتساب اتھارٹی قائم کرنے کے لئے مسودہ قانون تیار کر لیاگیا ہے، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ احتساب اتھارٹی کا سربراہ اعلٰی عدلیہ کا ریٹائرڈ جج یا 20 گریڈ یا اس سے بڑے گریڈ کا ریٹائرڈ سرکاری افسر ہوگا۔ چیئرمین کا تقرر پارلیمانی کمیشن کریگا، جس میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے ارکان برابر تعداد میں شامل کئے جائیں گے۔ مسودہ قانون کے مطابق احتساب اتھارٹی کے سربراہ کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائیگا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو مساوی نمائندگی دی جائے گی۔ مجوزہ قانون کے مطابق احتساب اتھارٹی کے قیام کے بعد صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن اس میں ضم ہو جائے گا، اتھارٹی صوبائی اداروں کے احتساب کی مجاز ہوگی، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق احتساب اتھارٹی کے قیام کے بعد نیب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کر سکے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق سندھ احتساب اتھارٹی مالی اور انتظامی حوالے سے خودمختار اور تمام تر انتظامی دباﺅ سے آزاد ہوگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اتھارٹی کا ڈرافٹ حکومت سندھ کے قانونی مشیر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیا ہے، مسودہ تیار کرنے سے قبل قومی احتساب بیورو اور خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے قوانین کا بھی مدنظر رکھا گیاہے۔
خبر کا کوڈ : 524564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش