0
Sunday 30 Jan 2011 11:18

سرگودھا،3دہشتگرد گرفتار،47کلو دھماکہ خیز مواد،800 ڈیٹونیٹر برآمد، شاہدرہ لاہور سے خطرناک دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

سرگودھا،3دہشتگرد گرفتار،47کلو دھماکہ خیز مواد،800 ڈیٹونیٹر برآمد، شاہدرہ لاہور سے خطرناک دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار
سرگودھا:اسلام ٹائمز-سرگودھا پولیس نے تھانہ عطا شہید کے علاقہ پل ایک سو گیارہ جنوبی سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سینتالیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، آٹھ سو سو ڈیٹونیٹر، آٹھ کوائل اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سرگودھا سے حسن ابدال لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی، گرفتار کئے جانے والوں کے نام محمد بشیر، محمد شوکت اور محمد جمیل بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق نواحی چک سے ہے جبکہ ٹیکسیلا سے تعلق رکھنے والا عمر دراز فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
ادھر لاہور میں شاہدرہ کے علاقے شیخوپورہ روڈ سے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2 ہینڈگرنیڈ، بارود اور دیگر اسلحہ برآمد لیا ہے۔ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ایک دہشت گرد یہاں موجود ہے جو کہ کسی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ریلی میں شرکت کے لئے جی ٹی روڈ سے آنے والے قافلوں پرحملہ کر کے سنی رہنماﺅں کو نشانہ بنانا تھا۔ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 52533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش