0
Monday 31 Jan 2011 14:38

پاکستان اسلحے کی دوڑ میں بھارت سے آگے نکل چکا ہے،پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 110 ہو گئی،واشنگٹن پوسٹ

پاکستان اسلحے کی دوڑ میں بھارت سے آگے نکل چکا ہے،پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 110 ہو گئی،واشنگٹن پوسٹ
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-ایک بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسلحہ خانوں کی تعداد سو سے تجاوز کر چکی ہے اور پاکستان اسلحے کی دوڑ میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالے ایک غیر حکومتی سروے کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ ناپائیدار ملک پاکستان میں سامان حرب کے ذخائر گذشتہ سال کے مقابلے میں ڈبل ہو چکے ہیں۔ دعوے کے مطابق پاکستان میں اسلحوں کی تیاری اور بم بنانے کیلئے یورینیم اور پلوٹونیم کی افزودگی میں نمایاں اور بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور پاکستان نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ میں اپنے حریف بھارت سے آگے نکل آیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ میں تیزی نے اوباما انتظامیہ کو دونوں جانب سے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جو بھارت کے ساتھ معاشی، سیاسی اور دفاعی روابط مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور ساتھ ہی افغان جنگ کے حوالے سے اپنی دو ٹوک حکمت عملی پر پاکستان کے ساتھ بھی اپنے رشتے مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 110 ہو گئی، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سو دس ایٹمی ہھتیار بنانے کے بعد پاکستان دنیا کی پانجویں جوہری طاقت بن گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چار سال پہلے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تیس سے ساٹھ تھی۔ لیکن بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد صرف پانچ سال میں پاکستان کے نصب ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد ایک سو دس ہے۔ امریکی اخبار نے ماہرین اور امریکا اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان نے یورینیم کی افزودگی اور پلوٹینیم کی پیداور بھی تیز کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک سو دس، اسرائیل دو سو اور بھارت ایک سو ایٹمی ہھتھیاروں کے حامل وہ ممالک ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ اس طرح زیادہ جوہری ہھتیاروں کے حامل امریکا،برطانیہ، فرانس اور روس کے بعد پاکستان پانچویں نمبر ہے۔


خبر کا کوڈ : 52701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش