0
Thursday 27 Jan 2011 14:54

بھارتی جوہری پروگرام کیلئے عالمی حمایت ہمیں ایٹمی پروگرام بڑھانے پر مجبور کر رہی ہے،پاکستان

بھارتی جوہری پروگرام کیلئے عالمی حمایت ہمیں ایٹمی پروگرام بڑھانے پر مجبور کر رہی ہے،پاکستان
جنیوا:اسلام ٹائمز-پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے جوہری پروگرام کی بڑھتی عالمی حمایت پاکستان کو کم سے کم ایٹمی صلاحیت میں اضافے پر مجبور کر دے گی۔ تخفیف اسلحہ کانفرنس2011ء کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ضمیر اکرم نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائی گروپ اور دیگر اداروں میں شامل کرنے کی کوششوں پر شدید تنقید کی۔ عالمی برادری کے اس اقدام سے بھارت جوہری مواد کی تجارت کر سکے گا۔ ضمیر اکرم نے واضح کیا کہ اس کوشش سے نہ صرف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاہدے کو نقصان پہنچے گا بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی عدم استحکام آئے گا۔ ان حالات میں پاکستان بھی اپنی کم سے کم جوہری صلاحیت یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر مجبور ہو گا۔ ضمیر اکرم نے واضح کیا کہ پاکستان نئے ایٹم بم بنانے کا مواد تیار کرنے کے لئے بات چیت کی مخالفت کے موقف پر قائم ہے۔

خبر کا کوڈ : 52173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش