0
Friday 25 Mar 2016 23:43

سیاست کو تخلیقی لوگوں کی ضرورت ہے، پرویزرشید

سیاست کو تخلیقی لوگوں کی ضرورت ہے، پرویزرشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا ٹاﺅن کی توسیع اور میڈیا کے نئے لوگوں کے ہاﺅسنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹاﺅن دیگر سوسائٹیوں کیلئے ایک مثال بن چکا ہے، ماضی میں پنجاب حکومت سے جانیوالوں نے شہباز شریف کو خزانہ خالی کرکے صرف منصوبوں کا قبرستا ن دیکر گئے، سیاست کو تخلیقی لوگوں کی ضرورت ہے، سردار عتیق نے مسلم کانفرنس کو آمریت کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنایا، جمہوری قوتوں کو آمریت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے، آمریت کو صرف زوال اور جمہوریت کو عروج حاصل ہے، لوگ سیاست میں پلاٹوں پر قبضہ کرنے آتے ہیں لیکن مشتاق منہاس ایک ایماندر شخصیت ہے، امید ہے کہ وہ سیاست کے میدان میں آنے کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا ٹاﺅن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری فاروق فیصل کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سابق صدر و نامور اینکر پرسن مشتاق منہاس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر طارق چوہدری، سینئر صحافی سعود ساحر، رانا طاہر سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ مشتاق منہاس، فاروق فیصل اور افضل بٹ سمیت دیگر ساتھیوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور ہر کام نیک نیتی اور لگن سے کیا جس کے باعث انہیں کامیابی حاصل ہوئی، میڈیا ٹاﺅن ہاﺅسنگ سوسائٹی منصوبہ میں کئی بار انہیں ٹالا تھا لیکن مشتاق منہاس اور دیگر ساتھیوں کی لگن میں کمی نہیں آئی اور آج میڈیا ٹاﺅن کا منصوبہ سب کے سامنے ہیں جو ملک کے کامیاب ترین ہاﺅسنگ منصوبوں میں سے ایک ہے جو حکومت کی آمدن میں اضافہ بھی کر رہی ہے جس پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، وفاقی وزیر نے میڈیا ٹاﺅن کی توسیع اور میڈیا کے نئے لوگوں کے ہاﺅسنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ جس طرح میڈیا ٹاﺅن کو کامیاب ماڈل بنا کر ثابت کیا گیا ہے اس کے بعد وہ اپنی بھرپور کوشش کرینگے کہ وہ اس طرز کا ایک اور ماڈل دلوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ نے اتنے زیادہ پراجیکٹ شروع کئے کہ منصوبوں کا قبرستان بناکر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دیکر چلے گئے اور قومی خزانہ بھی خالی تھا۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق منہاس کوچہ صحافت سے نکل کر بازار سیاست میں داخل ہو گئے ہیں۔ سیاست میں مشتاق منہاس جیسے باصلاحیت شخصیات کی ضرورت ہے۔ عوام نے اپنی محبت اور اعتماد کا وو ٹ دیکر نواز شریف کو ملک کا تیسری بار وزیراعظم بنایا اور امید ہے کہ عوام چوتھی بار بھی انہیں ہی وزیراعظم منتخب کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 529548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش