0
Sunday 27 Mar 2016 14:25

سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، امجد ایڈووکیٹ

سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، امجد ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی حقوق کے تحفظ میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء فیس بک پرسرخی پاﺅڈر لگا کر ماڈلنگ کرنے میں مصروف ہیں، خالصہ سرکار کے نام پر گلگت بلتستان میں اب تک صوبائی حکومت نے 6 ہزار کنال سے زائد اراضی بلا معاوضہ الاٹ کردی ہے۔ حلقہ 3 گلگت میں ہی چار ہزار کنال زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے مگر حلقے کے وزیر کو اس بات کا علم ہی نہیں۔ حکومت کا بس چلے تو گلگت بلتستان پورا ہی وفاق کے حوالے کردے تاہم پی پی پی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی اراضی کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی۔ عوامی زمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے گلگت بلتستان کو جام کردیں گے۔ گڈگورننس کی باتیں کرنے والی حکومت چار ٹھیکیداروں کی جیب میں ہے، وزیراعلٰی نے اپنی حکومت ایک ہی خاندان کے چار ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا ہے جنہیں بغیر ٹینڈر کے ترقیاتی سکیمیں دی جارہی ہیں۔ میرٹ کی بات کرنے والی حکومت اندرون خانہ بھرتیوں کا بھی ریکارڈ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی اداروں کے اندر خلاف ضابطہ و میرٹ اپنے رشتہ داروں کو نوازا گیا ہے، موجودہ حکومت ایک مفاداتی ٹولے کے سواء کچھ نہیں۔ حکومت میں شامل لوگ خود ہی ایک دوسرے کے نظریئے سے متفق نہیں۔ موجودہ دور حکومت میں وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان میں عوام کے حقوق پر یلغار جاری ہے، وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ سی پیک منصوبے میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا گیا مگر گیٹ وے کی حیثیت رکھنے والے خطے کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ اقتصادی راہداری میں ساڑھے چھ سو کلومیٹر کا علاقہ ہمارا متاثر ہو رہا ہے مگر فائدے کہیں اور دیئے جارہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 529854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش