0
Tuesday 29 Mar 2016 21:04

عمران خان، خورشید شاہ و دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کر دیاکہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہیں، ثروت اعجاز قادری

عمران خان، خورشید شاہ و دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کر دیاکہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت آمریت کی بدترین شکل ہے، مسلم لیگ نواز محب وطن اہل سنت کے صبر کو مزید نہ آزمائے، تحفظ ناموس رسالت ﷺ قانون میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ توہین رسالت ﷺ ایکٹ اور آسیہ مسیح کی پھانسی نہ دینے پر دیگر دینی جماعتوں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے، سنی تحریک کے ہزاروں کارکنان کی گرفتاریوں، ریاستی مشنری کے بے دریغ استعمال اور پولیس تشدد پر عمران خان، خورشید شاہ، شیخ رشید، اسفند یار ولی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خاموشی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے، فوج دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ثروت اعجاز قا دری نے کہا کہ حکومت بھارتی را کے ایجنٹ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، لاہور سانحہ راء کے گرفتار ایجنٹ کا رد عمل ہو سکتا، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے مگر موجودہ حکمران بھارت کے ساتھ اپنے کاروباری مراسم قائم رکھنے اور اپنے کاروبار کو تقویت دینے کیلئے ملکی خود مختاری، وقار اور عزت کو خاک میں ملا رہے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری بلوچستان، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے حکومت غفلت برت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 530408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش