0
Thursday 7 Apr 2016 22:52

پاناما لیکس، لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کے خلاف ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور

پاناما لیکس، لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کے خلاف ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ پانامہ لیکس کی بنیاد پر شریف خاندان کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہری اختر حسین کی جانب سے  پانامہ لیکس کی بنیاد پر شریف خاندان کے خلاف ایک اور درخواست جمع کرائی گئی۔ جسٹس شاہد وحید نے رجسٹرار کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرنے کے بعد شہری اختر حسین کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر پاکستانی شخصیات نے قومی دولت لوٹی، نیب کی سفارشات سے قبل جوڈیشل کمیشن بنانا بے معنی ہوگا لیکن نیب سفارش کرے تو ضرورت پڑنے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی۔
خبر کا کوڈ : 532161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش