0
Monday 11 Apr 2016 09:53

عمران خان کا خطاب، حکومت کا دفاع میں سخت موقف اپنانے کا فیصلہ

عمران خان کا خطاب، حکومت کا دفاع میں سخت موقف اپنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے عوام سے خطاب کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور عمران خان کے مطالبات کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکمران جماعت اس معاملہ پر اتحادیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنے موقف پر اعتماد میں بھی لے گی۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قوم سے خطاب کے کچھ گھنٹوں بعد وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران کئے گئے مطالبات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خطاب اور مطالبات پر سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیر کے روز پارٹی کے اہم رہنماوں سے اس حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت کریں گے جس میں مسلم لیگ نون کے اتحادیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے دورہ کراچی بھی ملتوی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 532731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش