0
Thursday 14 Apr 2016 01:08

پاکستان اور ترکی کا دفاع، تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ترکی کا دفاع، تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکی نے دفاع تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو صدر ممنون حسین اور انکے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں مسلم امّہ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے دفاع تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اور کہا دونوں ملکوں کے درمیان تمام عالمی امور پر مکمل اتفاق ہے اور تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم میں کشمیر رابطہ گروپ میں ترکی کے سرگرم گردار کو سراہا اور کہا پاکستان قبرص کے مسئلے پر ترکی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے بہت کم ہے، جس میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ماہرین کام کریں گے۔ صدر مملکت نے تیرھویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد پر صدر رجب طیب اردگان کو مبارک باد دی اور اپنے پرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ، سفیر پاکستان اور دیگر اعلٰی حکام موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 533289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش