0
Sunday 17 Apr 2016 19:51

ہم 2 سال سے شور مچا رہے تھے جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈاکو موجود ہیں، پرویز الہیٰ

ہم 2 سال سے شور مچا رہے تھے جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈاکو موجود ہیں، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے حکومت کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا، پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بالآخر فوج کو آنا پڑا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تاوان دے کر چھوٹو گینگ سے مغوی بازیاب کراتی رہی ہے، پنجاب میں گڈ گورننس کے جعلی سروے کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 2 سال سے شور مچا رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈاکو موجود ہیں مگر خادم اعلیٰ نے توجہ نہیں دی، چھوٹو گینگ کو ختم کرنے میں پنجاب حکومت ناکام ہوگئی ہے، اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ پولیس چھوٹو گینگ کو پکڑنے میں ناکام ہوئی۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور نوگو ایریا ہے اور دہشتگردوں کے پاس ”را“ کا اسلحہ ہے، پنجاب حکومت جعلی سروے پیش کر رہی ہے، گزشتہ سال ای ڈی او ہیلتھ اور پولیس اہلکاروں کو تاوان کے بعد رہائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ جنگلہ بس اورنج لائن منصوبے پر ہے اور صوبے میں امن و امان کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، سکولوں میں کتابیں اور ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، ہمارے دور میں پٹرولنگ پوسٹیں بن رہی تھیں مگر رک گئیں، ہم نے ساڑھے 350 پٹرولنگ پوسٹیں بنانا تھیں۔
خبر کا کوڈ : 533917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش