0
Wednesday 20 Apr 2016 21:17

راہداری منصوبہ میں بھکر کو لازمی طور پر شامل کیا جائے، فہیم سندیلہ

راہداری منصوبہ میں بھکر کو لازمی طور پر شامل کیا جائے، فہیم سندیلہ
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوانی عوامی محاذ تحصیل بھکر کے وائس پریذیڈینٹ انجینئر ملک فہیم سندیلہ نے کہا ہے کہ بھکر کے ممبران اسمبلی فیصل آباد کو ملانے والا اقتصادی راہداری کا روڈ بھکر سے گذروائیں، اس سے ہمارے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی سیاسی اختلافات بھلا کر وزیر اعلی پنجاب سے بھکر کی بہتری کیلئے ملیں اور فیصل آباد کو جھنگ بھکر روڈ براستہ منکیرہ بھکر سے ملوائیں۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کو بھی بھکر میں شامل نہیں کیا گیا، لیکن اب فیصل آباد کو جو روڈ راہداری منصوبے کے مغربی روٹ سے ملائے گا، اسے ہر صورت بھکر سے ہو کر گزرنا چاہیے، اس سے پسماندہ ضلع کی تقدیر بدل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 534449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش