0
Monday 2 May 2016 18:02

امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، علامہ ریاض شاہ

امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی سازش ہے، بھارت، امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہو جائے، پاکستان نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے، بیرونی سازشوں کو ناکام بناکر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سیاسی جلسوں میں ناچ گانے کا کلچر مشرقی روایات اور شریعت کے منافی ہے، فارن فنڈڈ این جی اوز اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانا ہماری منزل ہے، مفاد اور عناد کی سیاست کے خاتمے سے ہی ملک مستحکم ہوگا، را کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 536427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش